تحصیل لورہ میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر،میزان بینک کے بعد مدینہ کیش اینڈ کیری تکمیل کےآخری مراحل میں پہنچ گئی

لورہ:سرکل لورہ کے قدیمی بازار لورہ کو تحصٰل کو درجہ ملتے ہیں تجارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔لورہ کے قدیمی بازار کے رنگ بھی بدلتے دکھائی دے رہے ہیں ۔لورہ بازار میں جدت کا سہرا بھی عاقل خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق آلا اعظم ہاسپٹل کے بالکل ساتھ ایک خوبصورت پلازہ تمام ست سہولتوں سے آراستہ بنایا جس میں میزان بینک نے تحصیل لورہ کے لیئے اپنی پہلی برانچ کھولی ہے ۔

مزکورہ پلازہ چونکہ ایبٹ آباد حویلیاں کی جانب سے آتے ہوئے لورہ بازار کے ابتدائی حصے میں آتا ہے اس لیئے اسے لورہ کا فیس(چہرہ) بھی کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا ۔لورہ بازار میں ویسے تو بہت سی دوکانیں اور ہول سیل شاپس ہیں پہلی ہی اسلام آباد کیشن اینڈ کیری کے نام سے ایک اچھا سٹور کام کر رہا ہے تاہم سیری سترال کی مشہور سیاسی و سماجی شخصت قیصر ندیم عباسی نے مدینہ کیش اینڈ کیری کی چین کھولنے کا فیصلہ کیا

لورہ بازار کے اس حصے میں مدینہ کیش اینڈ کیری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں اہلیان تحصیل لورہ کو بھی معیاری شاپنگ کے لیئے راولپنڈی اسلام آباد یا بہارہ کہو جانے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی ،بلکہ مدینہ کیش اینڈ کیری کی چین ان کے اپنے شہر میں انہیں وہ تمام سہولیات پہنچائے گی جو کہ اسلام کی سپر یا جناح سپر مارکیٹ میں شہر اقتدار کے شہریوں کو میسر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تحصیل لورہ میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر،میزان بینک کے بعد مدینہ کیش اینڈ کیری تکمیل کےآخری مراحل میں پہنچ گئی” ایک تبصرہ

  1. ماشإاللہ چوہدری صاحب بہترین صحافتی فرائض سرا نجام دے رہے ہیں لورہ میں دن بہ ترقی کاروباری سرگرمیاں اور دیگر شعبہ زندگی سے منسلک بہت ساری بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے انشإاللہ بہت جلد لورہ بازار ایک مثالی بازار کا روپ اختیار کر لے گا ۔۔۔۔۔

Leave a Reply to محمد ارفاق چوہدری Cancel reply