لورہ (وول رپورٹ) لورہ نمب سے تعلق رکھنے والے مرحوم چوہدری سلیم اور انکی صاحبزادی کے سفاک قاتل تاحال قانون کے شکنجے میں نہیں ۤآ سکے ہیں ،عوامی حلقوں کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے مرحوم چوہدری سلیم اور انکی جوانسالہ صاحبزادی کو ان کے سسرال واقعہ بانڈی کیالہ میں دو ہفتے قبل بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جن کے نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ مکھنیال میں مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے لواحقین متعدد بار پولیس تھانہ مکھنیال اور ہری پور میں پولیس افسران کے دفاتر کے چکر لگا چکے ہیں تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے
اس بے رحمانہ قتل کے کے خلاف تحصیل لورہ کی سول سوسائٹئ ،بشمول سیاسی ،مزہبی اور سماجی قیادت ایک پیج پر ہے اور مسلسل ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی چلی آ رہی ہے ،ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث متاثرہ فیملی بھی شدید عدم تحفظ کا شکار ہے ۔۔۔