کورونا اومیکرون،سعودی عرب میں نئی پا بندیوں کا اعلان،مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں دوبارہ سماجی فاصلہ اختیار کرناہوگا

ریاض (وول نیوز) سعودی عرب نے تیزی سے پھیلا ؤ کا با عث بننے والےکورونا اومیکرون کے باعث حرمین سمیت سعودی عرب میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نےآگاہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جمعرات سے مملکت میں بیرونی تقریبات سمیت عوامی مقامات پرلازمی ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کی جارہی ہے۔ ان پابندیوں کا اطلاق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ پر ہو گا اور نمازیوں کو نماز کے ساتھ ساتھ طواف میں بھی سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہو گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 30 دسمبر 2021 کو صبح 7:00 بجے سے ماسک پہننے کی پابندی کا حکم نافذالعمل ہوگا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مطاف میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جا رہے ہیں اور زمین پر نشانات کے سٹیکرز چسپاں کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ قائم کرنے کے لیے مصلوں کی دوبارہ تقسیم بھی شروع کی جا چکی ہے اور اسٹیکر چسپاں کیے جارہے ہیں۔نمازیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دوسروں کی صحت کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نماز اور طواف کے دوران پابندیوں پر سختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں