مسلم اکیڈمی سے دنیا کے نقشے تک کا سفر :تحصیل لورہ کا نام روشن

لورہ :چائینہ یونیورسٹی نے ایک نقشہ جاری کیا جس پر بہترین رسرچر کے حوالے سے آگاہی دی گئی ہے ،الحمد اللہ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز تحصیل لورہ کے حصے میں آیا ہے جس میں دھرتی لورہ کے سپوت نعیم اختر عباسی کو دکھایا گیا ہے

اپرسائے نے کھیتر اپر ملاچھ لورہ کے رہائشی نعیم اختر عباسی ولد کلیم عباسی نے ابتدائی تعلیم مسلم اکیڈمی لورہ سے حاصل کی بیچلر کی ڈگری پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج نمبر ون ایبٹ آبادسے حاصل کی بعد ازان قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایم فل کیا جس کےبعد پی ایچ ڈی کے لیئے چائینہ چلے گے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائینہ سے پی ایچ ڈی کیا اور اب بطور رسرچر کام بھی کر رہے ہیں،

زیر نظر نقشے میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز تحصیل لورہ کے حصے میں آیا ہے ،وول نیوز نیٹ ورک اہلیان تحصیل لورہ کی جانب سے دھرتی کے اس سپوت کو مبارکباد پیش کر تا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں