ٹائیں نڑیلہ گلی اندھا قتل کا معمہ حل،قاتل نے آلہ قتل تک پہنچا دیا

لورہ:پولیس تھانہ لورہ نے ٹائیں نڑیلہ گلی میں 22 جون کو قتل ہونے والی جوانسالہ خاتون دختر محمد شعبان کے اندھے قتل کا معمہ ھل کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا قاتل قریبی عزیز نکلا جس کا نام تجمل بتایا جا رہا ہے ،پولیس تھانہ لورہ کی کاروائی کو عوامی حلقوں میں کاصی پزیرائی مل رہی ہے ۔

پولیس کی جانب سے مقتولہ کے والد محمد شعبان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں نامزد ملزمان تجمل ولد رفاقت ،خضر ولد عبدالمجید اور یاسمین بی بی زوجہ عبد المجید پر شبے کا اظہار کیا گیا تھا ،پولیس کی جانب سے زیر دفعہ 302 ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشافات کیئے ہیں

ملزمان کے خلاف قتل کی آیف آئی آر کا دوسرا حصہ

ذرائع کے مطابق مسماۃ یاسمین بی بی زوجہ عبد ل مجید کی ایماء پر ملزمان نے مقتولہ کو گلے میں رسی کا پھندا ڈال کے قتل کیا اور اسے شدید زودوکوب کیا

پولیس تھانہ لورہ نے ملزمان کی نشاندہی پر ایک بھاری پھتر کے نیچے سے آلہ قتل (رسی) برآمد کر لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ٹائیں نڑیلہ گلی اندھا قتل کا معمہ حل،قاتل نے آلہ قتل تک پہنچا دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں