لورہ:تھانہ لورہ پولیس نے نمب میں دو بھائیوں کے گھرون میں چوری کرنے والے گروہ کے دیگر دو کارندوں کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان سے نقدی،زیورات اور موبائل فونز برآمد کر لیئے ہیں جنکی مالیت لاکھوں روپے کی ہے ۔گزشتہ روز نمب لورہ کے رہائشی واجد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ او لورہ ریاض خان نے مقدمے کی تفتیش آے ایس آئی نجم الطارق کے سپرد کی تھی جنہوں نے محض دو گھنٹوں میں ملزم اشفاق ولد مراد ساکن صوابی سے تفتیش کرتے ہوئے مقدمے میں شریک دیگر ملزمان اور مال مسروقہ کا سراغ بھی لگا لیا ،ملزم کی نشاندہی پر پولیس تھانہ لورہ نے غلام اکبر ولد فضل اکبر قوم پٹھان ساکن مینگورہ اور آٖ صف ولد محمد اکبر ساکن مینگورہ سوات کو بھی گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان سے نمب لورہ کے دو گھروں سے چوری کیئے گے مال مسروقہ برآمد ہوا ہے جب میں ملزم اشفاق ولد میرداد قوم پٹھان ساکن صوابی سے نقدی 84 ہزار ،2 طلائی انگوٹھیاں، اور 20 ہزار روپے مالیتی موبائل جبکہ ملزم غلام اکبر سے 56 ہزار روپے نقد ،13 ہزار روپے مالیتی موبائل اور ملزم آصف سے 43 ہزار روپے نقدی اور 14500 روپے مالیتی موبائل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

وول نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ،توقع ہے کہ مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ مقامی آبادی کی جانب سے غیر مقامی افراد کے جرائم میں ملوث ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس بالخصوص اے ایس آئی نجم الطارق کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے ۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک
اسلام وعلیکم میں عدیل احمد چوہدری
(سچ کے ساتھ،)میں ایک شہری ہونے کے باعث میرا حق کے میں MNA اور MPA سے اپیل ھے کے لورہ سے گھوڑا گل روڈ کی اچھا سے کام ہونا چاہئے کسی بھی کرپشن سے پاک یہ روڈ تیار ہونی چاہئے اچھا کام ھونا چاہئے جو روڈ تیار ہوں قابل ٹیم کو بیجا جائے جو کا م کی کوالٹی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کیا جائے ناقص کارکردگی پر ان سے کام دوبارہ لیا جائے جب تک اچھا کام نہ ھو کلئیر یس پیپرز نہ دیا جائے اور اگر کسی بھی طرح کے کام میں دو نمبر کو کینسل کیا جائے سب سے پہلے روڈ کی سفیٹی کاکام کیاجاے کیونکہ سفیٹی نہ ہو نے کی وجہ سے واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور جو u ڑرن ھے ان کو کشادہ کیا جائے ان کے اوپر نوٹس بورڈ لگائے جائیں جس بہت زیادہ ادثاتسے بچا جا سکتا ہے اہم جب بھی پاکستان آتے روڈ کی حالت دیکھ افسوس ھوتا ہے