لورہ:ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان نے وول نیوز نیٹ ورک کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ :میں سمجھتا ہوں کہ وول نیوز نیٹ ورک تحصیل لورہ کے عوام کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور میں نے وول نیوز نیٹ ورک کی طرح کی بے لوث اور غیر جانبدارنہ رپورٹنگ کم ہی دیکھی ہے ۔میرے لیئے یہ باعث مسرت ہے کہ وول نیوز سوشل میڈیا سے ڈیجیٹل میڈیا پہ منتقل ہو رہا ہے ،حالیہ وبائی صورتحال میں ہمیں مسلسل وول نیوز سے آگاہی ملتی رہی ،صحت مندانہ معاشرے میں میڈیا آئینے کا کردار ادا کرتا ہے ،میرے سمیت ٹی ایم اے کی پوری ٹیم دعا گو ہے کہ وول نیوز ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوائے ،ہم وول نیوز نیٹ ورک کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔

وول نیوز لورا تحصیل لورا کا پہلا باضابطہ ڈیجٹیل چینل ہے جس پر ہمیں فخرہےبلا شق و شبہ آپ اور آپ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ وول نیوز پہلے کی طرح اب بھی بےباق صحافت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علاقے کی غیور عوام کےحقوق کے لیئے اواز بلند کرتا رہے گا اور صحافت کی دنیا میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ا اللہ آپ کو حق سچ کا پرچار کرنے میں مدد عطاء فرمائے اور اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔آمین