وول نیوز نیٹ ورک کی بے باک صحافت علاقے کے لیئے باعث فخر ہے :مرتضی جاوید عباسی

میرے لیے یہ امر انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ وائس آف لورہ سوشل میڈیا سے ڈیجیٹل میڈیا پر منتقل ہو رہا ہے. وول نیوز کے روح رواں اصغر چوہدری پارلیمانی پریس گیلری کی جانی پہچانی شخصیت ہیں وفاقی دار الحکومت کے ٹھنڈے گرم ہالوں میں رپورٹنگ میں لوہا منوانے کے بعد انہوں نے دھرتی ماں کے سنگلاخ پہاڑوں کا انتخاب کیا اور گزشتہ ایک سال کے دوران تحصیل لورہ کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائی. انکی آبائی علاقے میں ایک سالہ کارکردگی نے انکی صلاحیتوں کو آشکار کیا. اب جبکہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کی جانب جا رہے ہیں ہمارے لیے یہ خبر انتہائی خوش آہند ہے کہ اب تحصیل لورہ کی خبر کسی اخبار کے تیسرے صفحے میں سنگل کالم کی زینت نہیں بنے گی نہ ہی کسی ٹی وی چینل میں صرف ایک ٹکر تک کی جگہ مل سکے گی بلکہ اب تحصیل لورہ کا ایک اپنا میڈیا ہاوس سامنے آ رہا ہے. ہماری تمام تر ہمدردیاں وول نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ جس طرح آہین و قانون کی حکمرانی آزادی اظہار رائے کے لیے ان کا کردار پارلیمان کی پریس گیلری میں تھا ٹھیک اسی طرح حق و سچ اور بے باک صحافت پہ کاربند رینگے. اللہ پاک وول نیوز نیٹ ورک کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے آمین
مرتضی جاوید عباسی
ممبر قومی اسمبلی
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

وول نیوز نیٹ ورک کی بے باک صحافت علاقے کے لیئے باعث فخر ہے :مرتضی جاوید عباسی” ایک تبصرہ

Leave a Reply to محمد راحیل Cancel reply