آل پاکستان پنشنرز نے پنشنرز کے 200ارب روپے پر ڈاکے کے خلاف عید الفطر کے بعداحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(وول نیٹ ورک)آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل میجر (ر) محمد نعیم الدین خالد نے غریب پنشنرز کے دو سوارب روپے پر ڈاکے کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلی سندھ کے اس اعتراف سے کہ 2014 میں پنشنروں کی امانت 200 ارب روپے ہڑپ کر لی گی انتہائی سنگین اعتراف ہے, 60 سال تک ملک کی خدمت کرنے والا مزدور جینے کا حق مانگ رہا ہے, 200 ارب روپے وہ رقم ہے جوکہ 1947 سے ان پنشنروں کی جمع پونجی تھی جو کہ کلرک بادشاہوں کی وجہ سے حقداروں کو نہ مل سکی. منگل کع وزیر اعلیٰ سندھ کے اِس مضحکہ خیز بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ جتنا وزیراعلیٰ سندھ دعوی کر رہے ہیں اتنا تو سند ھ کا بجٹ نہیں جو وزارت خزانہ سند پر 200 ارب کی پنشن کی خرد برد کا الزام لگایا گیا ہے وزیر اعلیٰ کو یہ نہیں معلوم یہ 200 ارب روپے وہ تھے جو 1947 کے بعد اُن پنشنروں کی امانت تھی جو پچھلے 67 سالوں میں اُن پنشنروں کی جمع ہوتی رہی جو یا تو فوت ہوگئے یا جن کو کلرکانہ مو شگافیوں کی وجہ سے نہ دی گئی یا کم دی گئی ۔ چونکہ یہ عرصہ دراز گذرنے کی وجہ سے کلیم نہ کی جاسکی لہذا جمع ہوتی گئی اور سندھ وزارتِ خزانہ کے امینوں نے خوربرد کردی ۔ سندھ حکومت میں بھی اُنہیں معمولی سزائیں ملی ہوں گی کیوں کہ حصہ تو سزا دینے والوں نے بھی وصول کیا ہوگا ۔ سیکرٹری جنرل میجر (ر) محمد نعیم الدین خالد نے مزید کہا کہ یہ 18ویں ترمیم سے پہلے کی پنشنز ہیں ۔ لہذا وفاقی وزارت ِ خزانہ اور نیب کی ذمہ داری ہے کہ تمام خائن وزارتِ خزانہ کے ملازمین کی جائدادیں

ضبط کرے اور پنشنرز کا یہ پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کروایا جائے اور اِس کے منافع سے 1 تا 10 گریڈ کے ریٹائرڈ پنشنر کو 10 ہزار اور گریڈ 10 تا 16 گریڈ کے ملازمین کو 5 ہزار روپے ۔ مالی سال 2021-2022 کی ملنے والی پنشن میں اضافہ کیا جائے ۔ورنہ عید کے بعد تمام پنشنرز پورے پاکستان میں اجتماعی ہڑتالوں کے لئے میدان عمل میں نکل آئیں گے اور وزارتِ خزانہ کے خائن افراد کے
گھروں کے سامنے دھرنا دیں گے ۔
سیکرٹری جنرل میجر (ر) محمد نعیم الدین خالد نے آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے پنشنرز اپنے حقوق کئ لئے کفن سروں پر باندھ کر نکلیں گے ۔ اُن کی پاکستان کی تمام پنشنرز ایسوسی ایشنز ، یونیئن اور آرگنائزیشنز سے درخواست کے کہ آؤ اپنے حقوق کے لئے ہر یونیئن کونسلز ، تحصیل ، ڈسٹرکٹ ، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر 200 ارب روپوں کی قومی خزانے میں واپسی کے لئے متحد ہو کر پنشنر ز ایکشن کمیٹی پاکستان کی ایک آواز بن جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آل پاکستان پنشنرز نے پنشنرز کے 200ارب روپے پر ڈاکے کے خلاف عید الفطر کے بعداحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply to Ch ghufran Cancel reply