خیبرپختونخواہ کے سترہ اضلاع میں جے یوآئی کی کامیابی نے اسلام پسندوں کے حوصلوں کو ایک نیاولولہ دیا ! مولانا انیس الرحمن قریشی

ایبٹ آباد ( وول نیوز )جے یوآئی ضلع ایبٹ آباد کے امیر مولانا انیس الرحمن قریشی نے کہا ھے خیبرپختونخواہ کے سترہ اضلاع میں جے یوآئی کی کامیابی نے اسلام پسندوں کے حوصلوں کو ایک نیاولولہ دیا ھے جگہ جگہ شمولیتی پروگرام میں عمائدین علاقہ اپنی برادریوں اور جنبوں سمیت جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کررھے ھیں گزشتہ روز ایبٹ آباد کی یونین کونسل میرپوراسلام کوٹ میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ملک محمد جاوید نے اپنی برادری اور کنبے سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوے کہا ھے کہ جے یوآئی نے جس انداز میں تخت عمرانی کی چولیں ھلاہیں اور قوم کو مایوسی سے نکال کر امید کی کرن دکھائی اس پر جے یوآئی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں ہماری آج سے سیاسی ومذہبی ہمدردیاں جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ھیں اور ہمیشہ اپنی وفاداری علماء کی اس جماعت کے ساتھ رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

خیبرپختونخواہ کے سترہ اضلاع میں جے یوآئی کی کامیابی نے اسلام پسندوں کے حوصلوں کو ایک نیاولولہ دیا ! مولانا انیس الرحمن قریشی” ایک تبصرہ

  1. چوہدری اصغر صاحب بہت خوب ماشاءاللہ آپ بین الاقوامی ،قومی خبروں کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی ضلع کی خبروں کوبھی اپنے پیج پر مناسب کوریج دیتے ھیں جس پر آپ کو اورآپکی کی ٹیم کو جے یوآئی تحصیل لورہ اور ضلع ایبٹ آباد خراج تحسین پیش کرتی ھے

Leave a Reply to مولانا جمشید عباسی Cancel reply