ایبٹ آباد پولیس کا اعزاز:سبکدوش ہونے والے اہلکاروں کو مقدس کتاب کا تحفہ

ایبٹ آباد پولیس کے رواں سال ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا

ضلعی پولیس سربراہ آیبٹ آباد یاسر خان آفریدی کا ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے ہمراہ گروپ فوٹو


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی طرف سے ایبٹ آباد پولیس کے رواں سال ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رواں سال محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران نے شرکت کی جن میں زیادہ تر تعداد کانسٹیبلان کی تھی جبکہ ان میں ریٹائرڈ لیڈیز پولیس افسران بھی شریک ہوئیں۔

ڈی پی آو ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی محکمے سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمین کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں

تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اب بھی محکمہ کا حصہ ہیں اب بھی ان کی اتنی ہی عزت ہے جو کہ دوران ملازمت تھی آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی دور، اپنا وقت اپنی جوانی اس محکمے کی خاطر قربان کی یہ محکمہ آپ کی خدمات کبھی نہیں بھلا سکتا ہمارے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں آپ جب کبھی بھی میرے آفس تشریف لائیں بغیر اجازت آئیں آپ کو کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو بلا جھجک آپ میرے آفس تشریف لائے، میں نے جو وردی پہنی ہے اس کا یہ فرض ہے کہ میں آپ لوگوں کو عزت دوں کسی بھی موڑ پے آپ کے کام آسکوں،میری اپنے سٹاف کو بھی ہدایت ہے ریٹائرڈ ملازمین کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو ان کا کوئی بھی مسئلہ ہو اسے ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے انہیں عزت دی جائے اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے یہ ہمارے محکمہ کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ اس کے علاوہ بھی پنشنرز کو کبھی بھی کوئی مسئلہ ہو آپ ہر وقت ہمیں یاد کر سکتے ہیں انشاء اللہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی طرف سے ریٹائرڈ ملازمین کو قرآن پاک کا خوبصورت تحفہ بھی پیش کیا گیا جس پر ریٹائرڈ پولیس افسران نے ضلعی پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ایبٹ آباد پولیس کا اعزاز:سبکدوش ہونے والے اہلکاروں کو مقدس کتاب کا تحفہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply to محمد راحیل Cancel reply