بیروٹ:شہریار کے سفاک ملزم قانون کے شکنجے میں آ گے ۔

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء علی اصغر خان کی خصوصی کاوشوں سے بیروٹ میں 17 سالہ شہریار کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کے مرتکب ساتوں ملزمان پولیس کی گرفت میں آ گے

علی اصغر خان نے اپنے ٹویئٹر پیغام میں وفاقی وزراء شبلی فراز اور ڈاکٹر شیریں مزاری کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت پر ان ملزمان کے خلاف ایک نئی ایف آئی آر درج کی گئی جس کے تحت ساتوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔علی اصغر خان نے مزید کہا کہ میں بیروٹ کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کچھ بھی ہو جائے میں اپنے نوجوانوں اور مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بیروٹ:شہریار کے سفاک ملزم قانون کے شکنجے میں آ گے ۔” ایک تبصرہ

  1. ظلم کی داستان رقم کرنے والےغنڈوں کا عبرتناک انجام پوری قوم کا یک نکاتی مطالبہ ھے۔ان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت بھی ظلم ھو گا۔

Leave a Reply to سراج العارفین Cancel reply