ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے ضلعی تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس افسران کی اہم میٹنگ،
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس طارق محمود خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد اویس شفیق، ایس پی انوسٹگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق، جملہ ایس ڈی پی او سرکز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی لیگل، ضلع کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹگیشن کے ساتھ ساتھ جملہ تھانہ جات کے محرران نے شرکت کی۔


میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے مرحلہ وار جملہ تھانہ جات کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے خاص کر آئس فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے یہ ہماری آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے سلسلے میں ایس ڈ ی پی او حضرات اپنے اپنے سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جو روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور انہیں پناہ فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر سکیں عدالتی مفروران کے حوالے ہدایات دیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے ضمانتیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر کاروائی عمل میں لائی جن میں غیر قانونی اسلحہ کی برآمد گی کے حوالے سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن منعقد کیے جائیں اور اس کے لیے سرکل کی سطح پر ہر ہفتے میں ایک علاقہ مختص کرتے ہوئے ان علاقوں میں کاروائیاں کی جائیں تاکہ علاقہ کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کیا جاسکے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اقدام کیے جائیں، بس اڈوں، حساس مقامات، سکول، کالجز کی سکیورٹی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ہوٹل سراوں پر رہائش اختیار کرنے والوں کا ڈیٹا مرتب کیا جا ئے اس حوالے سے ایبٹ آباد پولیس جلد ایک سافت وئیر کا آغاز کر رہی ہے جس میں کسی بھی ہوٹل میں رہائش اختیار کرنے والے کا ڈیٹا انٹری کیا جا سکے اور پولیس ایسے جرائم پیشہ افراد کو مانیٹر کر سکے گی۔
ضلعی پولیس سربراہ کا انوسٹگیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ آگے آنے والے مقدمات پر فوکس کیا جائے اور انوسٹگیشن سے زیر تفتیش مقدمات کے بوجھ کو کم کیا جا سکے ٹریفک کی روانی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ ایس ایس پی ٹریفک، ٹریفک امور کی باریک بینی سے نگرانی کریں عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بلا تعطل یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ تھانہ جات میں آنے والے سائیلین کے ساتھ روئیہ دوستانہ رکھا جائے اور مظلوموں کی داد رسی کی جائے، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور شرپسندوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائے تاکہ امن و امان کو قیام یقینی بنایا جا سکے۔
میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ بھی تقسیم کیے، جن میں ایس ایچ او کینٹ عارف خان، انوسٹگیشن انچارج حویلیاں انسپکٹر غفور خان، محرر تھانہ سٹی طارق، محرر لائن ضیافت جبکہ ضلع بھر میں تمام سرکلز میں بہترین کارکردگی کی بناء پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی ایس پی میرپور کیڈٹ صابر اور سب سے بہترین ایس ایچ او کا اعزاز حاصل کرنے والے نوجوان ایس ایچ او تھانہ مانگل شہزادخان کو ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے سرٹفکیٹ اور کیش ریوارڈ سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے ضلعی تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا” ایک تبصرہ

  1. کسی کو قانون ھاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔شہریار کے ساتھ کیے جانے والے انسانیت سوز سلوک نے اھل علاقہ کے سر شرم سے جھکا دیئے۔ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاھئے

Leave a Reply to سراج العارفین Cancel reply