تھانہ لورہ کی دبنگ کاروائی! آئس ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار

لورہ(وول نیٹ ورک)ایس ایچ اوتھانہ لورہ کیڈٹ محمد نواز کی تھانہ لورہ کی حدود میں دبنگ کاروائی جاری,منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ, ایک مزید آئس ڈیلر شنکجے میں, 193 گرام آئس برآمد, مقدمہ درج.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل حویلیاں بشیر خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز نے بدنام زمانہ منشیات فروش سیمع اللّه ولد عبدلواہاب و سیدہ کلثوم ساکن پنجاب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے آئس برآمد کی ہے, پولیس کے مطابق علاقہ بھر میں ملزم آئس سپلائی کرتا تھا جسے 193 گرام آئیس برآمد کر کہ منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کروائی عمل میں لائی گئی.واضح رہے جب سے کیڈٹ محمد نواز نے ایس ایچ او لورہ کی ذمہ داریاں سھنبالی ہیں ایک تواتر کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اب تک موذی دھندے کے متعدد ڈیلر گرفتار ہو چکے ہیں جسے عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل سراہا جا رہا ہے… وول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں