راول ڈیم کے سپل وے کھل گے ،دریائے سواں میں طغیانی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)راول ڈیم اور سملی ڈیم کے سپل ویز بیک وقت کھولے جانے کے باعث دریائے سواں میں آنیوالی طغیانی اور سیلابی کیفیت سے نمٹنے کیلئے ایم این اے وچیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ راجہ خرم نواز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور این ڈی ایم این اے کوایمرجنسی حفاظتی اقدامات اٹھانے پر صدر سی بی آر کو آپریٹو سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ دریائے سواں میں آنیوالے سیلاب اور طغیانی پہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات ، اے سی رورل عبداللہ ،ا ین ڈی ایم اے کی ٹیم نے جس طرح سے مستعدی کا مظاہرہ کیا وہ سراہے جانے کے قابل ہے، پوری ضلعی انتظامیہ،ایم این اے راجہ خرم نواز یوسی ۱۵ کے وائس چیئرمین چودھری محمد علی اور چیئرمین ملک محمد اخلاق کی نگرانی میں سواں کے اردگرد ہائوسنگ سوسائٹیز اور دیہی آبادی میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے موقع پہ موجود رہی جبکہ این ڈی ایم اے اور فوجی دستے حفاظتی کشتیاں اور دوسرے انتظامات کے ساتھ موجود تھے ۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ اللہ کے کرم سے اتنے بڑی سیلابی کیفیت سے دریائے سواں کے اردگرد تمام سوسائٹیز اور دیہی آبادی محفوظ رہیں ۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دریائے سواں کی سالانہ بھل صفائی کی جائے، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کو فورًا حکم جاری کریں کہ وہ دریائے سواں کی طرف اپنی حفاظتی پختہ کنکریٹ دیواریں اور بند تعمیرکریں تاکہ مستقبل میں ممبران اور انتطامیہ کوکوئی پریشانی نہ ہو، الطاف احمد بٹ نے کہا کہ این ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور سوسائٹیز مل کر نالہ سواں میں صفائی کو یقینی بنائیں تو پانی کے موجودہ بہائو سے کئی گنا زیادہ پانی بھی یہاں سے آسانی سے گزر سکتا ہے۔انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ جنرل افضل کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ سوسائٹیز کے عہدیداران نے بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے ریسکیو کیلئے انتظامات کئے تھے اور سب اپنی سوسائٹیز کے ممبران کیساتھ موجود رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں