تھانہ ڈونگاگلی کی کاروائی:ڈکیت گینگ پابند سلاسل،طلائی زیوارت سمیت مسروقہ مال برآمد

ڈونگا گلی:تھانہ ڈونگا گلی پولیس کی کاروائی ڈکیت گینگ مال مسروقہ سمیت گرفتار،عوامی حلقوں کا خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی ہدایت کے مطابق پولیس تھانہ ڈونگاگلی نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے گزشتہ دنوں گلیات میں ہونے والی ڈکیتی جس کا مقدمہ 19 اگست کو تھانہ ڈونگا گلی میں درج کیا گیا تھا جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی قیادت میں ایس پی ہیڈ کواٹرز ایبٹ آباد اویس شفیق کی ذاتی دلچسپی،ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی گلیات مطلوب شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی گل نواز خان،بمعہ مشتاق خان ایس آئی او ڈبل آئی نے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا،پولیس نے افسران بالا کے حکم کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان فیضان ولد سرور ساکنہ اخروٹہ,افضال ولد مراد ساکنہ تتریلہ کو اسلحہ دو عدد پستول بمعہ ۹ کارتوس گرفتار کر لیا،دوران تفتیش ملزمان سے مال مسروقہ رقم مبلغ 10120روپے، تین عدد طلائی انگوٹھیاں،چار عدد موبائل،سات عدد کارڈز،اور دو بیگز برآمد کر لیئے۔تھانہ ڈونگا گلی کی کاروائی کا عوامی حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس تھانہ ڈونگا گلی اس اہم ترین سیاحتی مرکز میں آنے والے سیاحوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔واضح رہے کہ مزکورہ مقدمہ پولیس تھانہ ڈونگا گلی نے ایک چیلنج کے طور پر لیا،ایس ایچ او گل نواز خان،ایس آئی مشتاق خان اور انکی ٹیم نے دن رات ایک کرتے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔۔۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں