پولیس و ٹی ایم اے لورہ محرم الحرام کی تیاریوں میں مصروف

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے حکم پر 8محرم اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے لورہ شہر میں مجالس اور جلوسوں کی تیاری کے لیے تحصیل میونیسیپل آفیسر لورہ ملک فراست اعوان نے انفورسمنٹ آفیسر عمران خان تنولی کے ہمراہ SHO لورہ محمد ریاض سے اپنے دفتر میں جلوس کے حوالےسے تفصیل سے گفتگو ہوئی جس میں محرم الحرام کے مخصوص ایام میں سکیورٹی کی صورتحال،جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی۔ ٹریفک کا منظم کنٹرول۔اور عوام الناس کی سہولت کے بارے میں پلان بنایا گیا۔اور اس کے ساتھ جلوس کے لیے منتخب مخصوص راستوں کا معائنہ کیا گیا۔

ٹی ایم او لورہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر عمران تنولی کی زیرِ نگرانی مخصوص راستوں کی مکمل صفائی ستھرائی،غیر ضروری بلڈنگ میڑیل،راستوں کے ارد گرد گھاس کی کٹائی وغیرہ وغیرہ۔ کو مکمل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں