لورہ( وول نیوز نیٹ ورک )واپڈا سب ڈویزن لورہ میں تعینات عملہ نے صارفین کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔نئے میٹر کے کنکشن کےلئیے 10000کی ڈیمانڈ۔ تفصیلات کے مطابق لورہ میں تعینات اہلکاد سردار وسیم جو کرپشن اور عوامی شکایات پر متعدد مرتبہ معطل ھو چکا ھے اب ایک مرتبہ پھر تگنی کا ناچ نچوا دیا ھے جبکہ ایکٹنگ SDO بھی بہتی گنگا میں ھاتھ دھو رھا ھےموصوف کے علم میں سب کچھ ہونے کے باوجود صارفین کی دادرسی نہ ھونا سمجھ سے بالا تر ھے عوامی حلقوں نے اینٹی کرپشن سے اپیل کی ھے کہ مذکورہ اہلکادوں کے اثاثوں کی چھان بین کی جائےاور ناجائز ذرائع سے بنائے جانیوالے اثاثوں کو منظر عام پر لایا جائے
