بہارہ کہو :
مسلم لیگ ن کی راہنماء مریم نواز کا بہارہ کہو اٹھال چوک پہ فقید المثال استقبال کیا گیا
مریم نواز مری سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے روانہ ہوئیں جہاں بارہ کہو پہنچنے پرکارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔

مریم نواز کی گاڑی ان کے شوہر محمد صفدر چلارہے تھے جب کہ گاڑی میں پرویز رشید بھی موجود تھے۔
لیگی رہنما کا قافلہ اٹھال چوک بارہ کہو پہنچا تو کارکنان کے نعروں کا جواب دینے کے لیے مریم نواز خود گاڑی سے باہر آگئیں اور ہاتھ ہلاکر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔،مریم نواز کے استقبال کے لیئے مری ،لورہ ،گلیات اور بہارہ کہو کی عوام ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پہ نکل ۤئی اور فیقید المثال استقبال کی تاریخ رقم کر دی،سخت بارش کے باوجود بھی ہزاروں کی تعداد میں لیگی کارکن صبح سے اٹھال چوک بہارہ کہو می موجود رہے

بارہ کہو سے مریم نواز کا قافلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے روانہ ہوگیا اس دوران کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لیے رکھا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود ہے جہاں پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان بدنظمی بھی ہوئی۔
پولیس کی جانب سے احسن اقبال، امیر مقام اور راجہ ظفرالحق کو دھکے دیے گئے جب کہ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا۔