بینانی :چوہدری رشید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا ,جو کہ
ٹھیکیدار مسکین مرحوم سٹیڈیم میں کھیلا گیا ہے ٹورنامنٹ کی رنرراپ ٹیم چوہدری قاسم کی رہی
جبکہ ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم شمریز سکسرجس کے کپتان شمریز چودھری تھے ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سردار فضل ہادی ,جماعت اسلامی کے
عبدالشکور عباسی ,چوہدری فیاض, چیئرمین محمد الطاف چوہدری سمیت
ممبر جنرل کونسلر چوہدری شکیل بھی تھے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ میں چوہدری اعجاز, چوہدری محسن اور عبدالشکور رہے

اس موقع پر کھیل کے دنوں میں انصاف ویلفیئر ونگ کے نائب صدر چوہدری ساجد کی جانب سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو کھانا بھی فرائم کیا گیا ،اختتامی تقریب میں اس ٹورنامنٹ کے
مہمان خصوصی سردار فضل ہادی نے کہا کہ کھیل ایک اچھی ایکٹیوٹی جہاں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ایسی ایکٹیویٹیز وقتن فوقتن ہونی لازمی ہے اور میرا یہ خواب ہے کہ اس علاقے کا بچہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سلیکٹ ہو اور اچھا پرفارم کرے میں آج یہ نوجوانوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ دس کنال زمین دی پی ٹی آئی گورنمنٹ سے گراؤنڈ لے کے آنا میرا کام ہے اور میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انتظامیہ کو کہ انہوں نے بہت اچھا ٹورنامنٹ منعقد کیا ہے اور میں وینر ٹیم اور رن رنرر اپ ٹیم دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اچھا کھیل پیش کیا بعد ازاں کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں