رجوعیہ روڈ طوفانی بارشوں کی نذر،ہزاروں کی آبادی محصور

حویلیاں ( خصوصی رپورٹ )رجوعیہ روڈ طوفانی بارشوں کی نذر ہو گیا،ہزاروں کی آبادی محصور ہو کے رہ گئی سے ن تفصیلات کے مطابق تاریخی گاؤں رجوعیہ کی سڑک گزشتہ دو روز کی تیز ترین بارشوں کے سبب رجوعیہ ندی دوڑ میں بہہ گی جس سے رجوعیہ ملکاں بانڈہ سید خان سجاول اور دیگر درجنوں دیہات کو ملانے والی سڑک ندی برد ہوگی اہلیان رجوعیہ ومضافات کا زمینی رابطہ حویلیاں ایبٹ آباد سے کٹ گیا اس روڈ سے ہزاروں افراد منسلک ہیں گزشتہ کئی روز کی مسلسل بارش نے اس رجوعیہ روڈ نقصان پہنچانے کا کام شروع کر رکھا تھا آج تیز پانی کے بہاؤ سے روڈ کا ایک بڑا حصہ ندی دوڑ بہا کر لے گی۔روڈ کے مکمل بہہ جانے کی وجہ سے عوام کا عملا زمینی راستہ کٹ چکا ہے جبکہ تاحال ضلعی انتطامیہ کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں