ورکرز کو عزت دینے والوں کی جماعت میں عزت ہو گئ:مرتضیٰ جاوید عباسی

مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری جنرل و کب قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ڈراہینگ روم کی سیاست سے باہر لیکر آئے ہیں جو ورکرز کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ورکرز کو عزت دیے گا اس کی جماعت میں عزت ہوگی ۔حویلیاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی جاوید عباسی نے کہا ماضی میں مسلم لیگ ن کو کچھ حضرات نے اپنے گھر کی لونڈی سمجھ کر چلایا ہے اور ورکرز کو نظر انداز کیا ہے اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ایسے لوگوں سے جماعت کو پاک کرنا ہے جھنوں نے ہمیشہ من مرضی کے فیصلے کر کے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا ہے میاں نواز شریف پر اس وقت مشکل وقت ہے اور مفادات حاصل کرنے والے اس مشکل دور میں جماعت کو چھوڑ کر جماعت کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں