گوجر برادری کے جرگے نے پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کی نائب صدارت کا معاملہ حل کروا دیا

تحریک انصاف تحصیل لورہ کی گوجر برادری کے سرگرم کارکنوں کا جرگہ کھنہ پل راولپنڈی میں ہوا جس میں ویلفیئر ونگ تحصیل لورہ کی نائب صدارت پر چوہدر ساجد محمود کے نوٹفیکشن جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو اور دلائل کے حوالے سے غور ہوا۔

برادری کے اس جرگے میں پی ٹی ۤئی کے سنیر راہنماوں سابق جنرل کونسلر چوہدری شکیل،چوہدری عارف،چوہدری ضیاء،چوہدری حق نواز ،چوہدری مظہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔برادری کے سنیئر راہنماوں کے جرگے میں چوہدری ساجد محمود نے یقین دھانی کرائی کہ وہ مستقبل میں پارٹی ڈسپلن کے پابند رئینگے اور پارٹی کاز کے لیئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرینگے ،پارٹی کی پرموشن کے لیئے مل کے کام کرینگے اور آمدہ انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیئے سر توڑ کوششیں کرینگے۔

چوہدری ساجد محمود کی یقین دھانیوں کے بعد ان کے بطور نائب صدر ویلفیئر ونگ تحصیل لورہ کے نوٹیفکیشن کو قبول کرنے کا مشترکہ فیصلہ ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں