شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ،پاک فوج کے افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، آئی ای ڈی دھماکا گیریژن سیکٹر میں شگانشپا روڈ پر ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد شہید، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید ہوگئے۔

حملے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں