ویلڈن ،ڈونگا گلی پولیس:گمشدہ بچے 24 گھنٹوں میں تلاش کر لیئے

ڈونگا گلی:پولیس تھانہ ڈونگا گلی نے گزشتہ روزتاجوال سے لاپتہ ہونے والے بچوں کو باڑیاں سےبازیاب کر لیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاجوال سے سفیان ولد مشتاق اور حماد ولد نثار کی گمشدگی کی اطلاع چھانگلہ گلی پولیس کو دی گی جس پر افسران بالا کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی گل نواز خان نے گلیات بھر میں بچوں کی تلاش شروع کرا دی گزشتہ شب پولیس پارٹیاں مسلسل بچوں کی تلاش میں مصروف رہیں اور آج دن میں باڑیاں سے بچوں کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دیا ہے, مقامی عمائدین و اہلیان علاقہ نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا ہے…. وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں