لورہ:کرکٹ میگا ایونٹ اختتام پذیر،شاہین چٹہ موڑ فاتح بن گئی

لورہ:تحصیل لورہ کی تاریخی کالج گراونڈ میں پہلا تحصیل لورہ ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا,

فاتح شاہین چٹہ موڑ کا فتح کے بعد گروپ فوٹو

کرکٹ کے مقابلوں میں تحصیل لورہ اور تحصیل مری سمیت گردونواح کی صف اول کی ٹیموں نے حصہ لیا. لورہ کی تاریخ کے اس میگا ایونٹ میں کرکٹ کے شیدائیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرکے میگا ایونٹ کو چار چاند لگا دہیے, سیمی فاہنل کے ایک راونڈ میں سنگم سپورٹس لورہ کا میچ شاہین چٹہ موڑ کے درمیان ہوا جس میں شاہین چٹہ موڑ نے سخت مقابلے کے بعد سنگم سپورٹس کو شکست دیکر فاہنل میں پہنچ گی جبکہ دوسری جانب سہر بگلہ اور سنگم بی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سہر بگہ فاتح قرار پائی.

فاہنل سہر بگہ اور شاہین چٹہ موڑ کے درمیان ہوا جس میں شاہین چٹہ موڑ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سہر بگلہ کو 80 سکور کا ٹارگٹ دیا جسے سہر بگہ پورا نہ کر سکی اور چاہین چٹہ موڑ فاتح قرار پائی

فائنل میچ کا منظر


فاہنل میچ کے مہمان خصوصی معروف سیاسی شخصیت سردار رجب خان عباسی, میزان بینک کے مینجر عبد الروف عباسی, ندیم عباسی, ماسٹر منظور عباسی, ایس ایچ او لورہ, پی ٹی آئی تحصیل لورہ کے صدر اظہار الحق عباسی سمیت دیگر تھے


لورہ میں ہونے والے اس میگا ایونٹ کے انتظامات بھی مثالی تھے
مہمان ٹیموں نے مثالی انتظامات پر منتظمین سمیت شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا……

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں