گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی یا ایسٹ انڈیا کمپنی حصہ دوئم:تحریر سردار رب نواز

گیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی GDA یا ایسٹ انڈیا کمپنی( 2)

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی GDA میں تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ھیکہ سائل آسان دسترس نہ حاصل کرپائے ۔ نیز کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے ریکارڈ میں ردّو بدل ممکن نہی رھتا ۔ فائلز میں کمی بیشی ، اور بالخصوص اضافی ریکارڈ لگانے یا خاص پیپرز غائب کرنے کا سلسلہ ختم ھوجائیگا۔۔۔
سائل کو کمپیوٹر یا آن لائن رسائی ھونے پر محکمے کے لوگوں کی بلیک میلنگ اور ھیرسمنٹ ختم ھوجائیگی ۔۔۔۔۔
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سالوں مہینوں کی دفتری خواری سے سائل کے باھر نکلنے سے محکمہ کرپشن سے فری ھوتا چلا جاتا ھے ۔۔۔۔۔

جی ڈے اے کی حدود میں موجود آباد یا مکمل تعمیرات میں سے دس فیصد بھی GDA کے رول ریگولیشن پر نہی بنائی گئیں ۔۔۔۔

نیز GDA کی حدود میں کسی بھی جگہ چلے جائیں جاری تعمیرات بھی سو فیصدی محکمے کے قوائد و ضوابط پر نہی ھیں اور بلڈنگ پلان کے متضاد کام چل رھا ھے ۔۔۔۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی GDA کا کام قانونی نقشہ جات کو مشکل اور ناممکن ثابت کرنا ھے جس کے پیپر ورک اپروول میں ایک سال کا عرصہ لگایا جاتا ھے BCA کی نیک نیتی سے پوری کوشش ھوتی ھے کہ قانونی طریقہ کار کو انتہائی پیچیدہ اور مشکل ترین ثابت کیا جائے تاکہ سائل قانونی پراسس کی طرف نہ جائے اور ھم سے انڈر ٹیبل ڈیل کرے ۔۔۔۔۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محکمہ GDA کے اندر موجود تعمیراتی قانون کی تمام شقوں کو ختم کر کے سائل کو پانچ لاکھ سے بیس لاکھ کے پیکج میں تعمیرات کی ایک آسان ، منفرد اور نادر سہولت دیتا ھے کہ آپ کی فائل میں GDA رولز سے پہلے کا پرانا نقشہ لگاکر آپکی فائل کو اپرووڈ میپ والی پرانی فائل کا درجہ دے دیا جائیگا جس سے آپکو زیادہ سے زیادہ تعمیری ایریا کی اپروول مل جاتی ھے ۔۔۔۔

اس مقصد کے لیئے باقاعدہ پرانا بوسیدہ کاغذ کا انتظام کیا جاتا ھے اور gda کے ایک ریٹائر ملازم کے پاس پرانے دور کی اسٹمپس اور کاغذات موجود ھیں جہاں سے آپ دس بیس لاکھ روپے میں ( رقم کا حساب ایریا کے سائز پر ھوتا ھے ) اپنی مرضی کی تعمیرات منظور کرواسکتے ھیں اور نئے قوانین سے بھی BCA آپکو بچالیتا ھے۔۔۔۔۔

اور یہ تمام کام اب GDA میں اس قدر منظم ھوچکا ھے کہ نقشہ جات کی منظوری اور دیگر تمام پیپر ورک کے لیئے GDA ھیڈ آفس میں بھی اور اسکی حدود میں بھی باقاعدہ ایجنٹس اور دلال موجود ھیں جو پیسوں کے عوض آپکو سہولت فراھم کرواتے ھیں ۔۔۔۔

اور اب تو GDA کی دیدہ دلیری یہاں تک آچکی ھے کہ انھوں نے ھر صورت میں اپنے سائل کو چکر پر چکر لگوانے ھیں تا کہ وہ جائز اور قانونی طریقہ کار سے باز آئے اور دوسری طرف رشوت کی ڈیل کے لیئے راہ ھموار کی جاتی ھے ۔۔۔۔

اس منظم مافیا کا یہ تمام نظام صرف کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ نہ ھونے کی وجہ سے کامیابی سے چلتا ھے ۔۔۔۔۔۔ ( جاری ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں