راولپنڈی :تحریک انصاف یو سی گورینی کی میٹنگ العمران کارپئٹس شمس آباد مری روڈ منقعد ہوئی جس میں سابق ناظم گورینی
بابو جمال عباسی, محمد عمران عباسی ۔عمران ایڈوکیٹ عبدالوحید عباسی یاسر عباسی اشفاق عباسی صفدر عباسی قیصر عباسی۔عبدالرحیم عباسی ۔گوریز عباسی سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
میٹنگ میں یوسی گورینی میں جاری ترقیاتی کاموں اور تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی میٹنگ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی

میٹنگ میں محمد عمران عباسی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا
میٹنگ میں ایک کور کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو پارٹی امور کے ساتھ ترقیاتی کاموں پر بھی نظر رکھے گی
میٹنگ میں آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے فیصلہ کیا گیا
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا مادر ونگ لورہ کی سلیکشن پر تحفظات ہونے باوجود ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ علی اصغر خان اور ایم پی اے نذیر عباسی صاحب یو سی گورینی کو اسکا حق دیں گے