ڈسٹرک بورڈ کے راستوں پر تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے لورہ کا بڑا فیصلہ،ضلع کونسل سے ریکارڈ مانگ لیا

لورہ :ٹی ایم اے لورہ کا بڑا فیصلہ, تنازعات کے دیرپاء حل کے لیےڈسٹرکٹ کونسل کے راستوں کا ریکارڈ مانگ لیا.تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل لورہ کی جانب سے اے ڈی لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد اور تحصیل دار لورہ کو ایک چھٹی لکھی گی ہے جس میں وزیر اعظم پورٹیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحصیل لورہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ کونسل راستہ جات کا ریکارڈ سابقہ ڈسٹرک کونسل یا محکمہ مال ایبٹ آباد کے پاس موجود ہے چونکہ تحصیل میونسپلٹی لورہ بالکل نئی ہے اور پٹواری کی پوسٹ بھی اس میں نہیں ہے. مزکورہ راستوں پہ تجاوزات کی شکایات ٹی ایم اے کو ریفر کی جاتی ہیں جبکہ ٹی ایم اے کے پاس ریکارڈ ہی نہیں ہے ٹی ایم اے معاملہ حلقہ پٹواری کو ریفر کرتا ہے جس کا جواب نہیں دیا جاتا.چھٹی میں کہا گیا ہے کہ تمام حلقہ پٹواری کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل سے مزکورہ راستوں کا ریکارڈ حاصل کرے تاکہ ان راستہ جات پہ ہونے والی تجاوازت کا بروقت خاتمہ ممکن ہو سکے اور عوامی شکایات کا ازالہ ہو سکے.

وول نیوز نیٹ ورک کی تحقیق کےمطابق تحصیل لورہ کے مختلف دیہاتوں میں موجود ڈسٹرک بورڈ کے راستوں پہ متعدد تجاوازت موجود ہیں اور یہ تنازعات اتنی شدت اختیار کر جاتے ہیں کہ خاندانوں کے خاندان دشمنی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں حلقہ پٹوار کی ڈنگ ٹپاو پالیسی کے باعث اس وقت بھی درجنوں مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ گزشتہ دنوں دناہ میں ہونے والے ایک قتل کی وجہ بھی حلقہ پٹواری کی جانب سے بار بار کی یاد دہانیوں کے باوجود حد بندی نہ کرنا قرار دیا جاتا ہے. ٹی ایم او لورہ ملک فراست کے پاس بھی اس حوالے سے متعدد شکایات موجود ہیں تاہم حلقہ پٹوار سرکل کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے یہ معاملات حل نہیں ہو سکے ہیں. ٹی ایم اے لورہ کی حالیہ چھٹی سے بہتری کی امید کی جا سکتی ہے… وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں