سعودی عرب واپس جانے والے پردیسی ابھی انتظار کریں

اسلام آباد

سعودی عرب جانے والے پردیسی سعودی حکومت کی جانب سے واضح ٹریولنگ پالیسی کا انتظار کریں سعودی حکومت کی جانب سے جزوی طور پر سفری پابندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں موجود وہ افراد جو سفری پابندیوں کے باعث مملکت واپس نہیں جاسکے، بے تابی سے فلائٹس بک کروانے کے بارے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ تاہم ابھی تک سعودی حکومت کی جانب سے واضح پالیسی نہیں دی گئی ہے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان عبد اللہ حفیظ سے جب سعودی عرب کے لیے فلائٹ شیڈول جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ابھی سفارتخانے سے انہیں کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، جوں ہی حکام اس حوالے سے ہدایات جاری کریں گے، پی آئی اے طے کردہ ضابطہ کار کے تحت سعودی عرب کے لیے کنفرم فلائٹس کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔‘

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یکم جنوری سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم منگل 15 ستمبر سے مخصوص حالات کے حامل افراد کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی جزوی طور پر اٹھائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ٹریول ایجنٹ پر امید ہیں کہ رواں ہفتے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آ جائیگا۔کرورنا کے باعث ایسے ہزاروں پاکستانی سعودی عرب میں اپنی جاب پر واپس نہیں جا سکے تھے جو چھٹیوں پہ وطن واپس آئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں