مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے لورہ ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ ناروا سلوک کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے. ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی کال دی جائے گی.

جمعہ کو میڈیا پہ لورہ ڈی ٹائپ ہسپتال کے باہر یونین کونسل گورینی سے لائی جانے والی مریضہ کے ساتھ نارواء و افسوسناک سلوک کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے رابطہ کیا اور مزکورہ واقعہ پہ سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام معاملے کی آزادنہ انکوائری کروائی جاے اور غفلت و لاپرواہی کے مرتکب عملے کے خلاف کاروائی کی جائے. انہوں نے واضح کیا کہ کاروائی نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج ہوگا جس کا رخ راولپنڈی مری روڈ کی جانب بھی موڑا جا سکتا ہے.علاوہ ازیں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ کہیں پر بھی رونماء ہو قابل مزمت ہے اور بالخصوص ایبٹ آباد اور تحصیل لورہ کے غیرت مندوں کا ردعمل مثالی ہےہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچاہیں گے… وول نیوز نیٹ ورک
[01:08, 9/19/2020] Asghar Ch: