لورہ:تھانہ لورہ کی حدود میں گزشتہ چند ماہ سے جانور چوری اور بالخصوص نگری ٹوٹیال بازار میں دوکانوں کے تالے توڑنے کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گزشتہ روز حیرت انگیز طور پر چوروں نے نگری بازار کے قریب زیارت کے “غلے” کو توڑ کے نزارنے کی رقم چوری کر لی جبکہ دوسری جانب ڈھیری رکھالہ کے قریبی گاوں تڑالہ سے چور ایک معذور شخص کا جانور بھی چوری کرکے لے گے ہیں
دوسری جانب تھانہ لورہ پولیس نے نگری بازار کے تاجروں کو چوکیدار رکھنے کی تاکید بھی کی تھی اور اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کیئے تھے