لورہ:تھانہ لورہ کے علاقے کوٹلی میں دوکان کے تالے ٹوٹ گے،چور نقدی اور سامان چراء کے رفو چکر ہو گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو تھانہ لورہ کی حدود یونین کونسل گورینی کے علاقے کوٹلی میں برلب سڑک السمیع جنرل سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور دوکان میں موجود چالیس ہزار روپے کی نقدی اور سامان لوٹ کے باآسانی فرار ہو گے ۔مزکورہ چوریکی اطلاع رات کو ہی تھانہ لورہ کو دی گئی تاہم تاحال پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے ۔واضح رہے کہ صرف 48 گھنٹے قبل ہی نامعلوم چور نگری بازار کے قریب زیارت سے نذرانہ باکس اور یونین کونسل پھلہ کی حدود سے ایک شہری کی گائے چراء چکے ہیں ۔مقامی آبادی کی جانب سے چوری کی بڑھتی وارداتوں پہ تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے
