حویلیاں پولیس کی کاروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد:

ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبا ل وزیر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف حویلیاں کے علاقہ مجاہتھ میں پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
حویلیاں پولیس نے ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین کی نگرانی اور ایس ایچ او حویلیاں سردار طاہر سلیم کی زیر قیادت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اسلم ولد پرویز، گستاسب، بنیامین، اور کامران کو،5 کلو 470 گرام چرس، 7 بوتل شراب 3 رائفلوں، اور بھاری مقدار میں کارتوس سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں امتناع منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔ ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اہلیان علاقہ نے حویلیاں پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔….وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں