گرینڈ جرگہ کی ضرورت ہے
ہمارے علاقے کے مسائل ترجیحات دور حاضر کے ضروریات اور مستقبل کے چیلنج کیلئے ایک جامع پروگرام اورعالاقائ روایات کو برقرار رکھنے کیلئے نئی نسل تعلیم اور تربیت کیلئے آج کے پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کے روزگار کیلئے طالبعلموں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بچوں کی تربیت اور کونسلنگ کیلے
علاقائی مسائل میں کیا ہمارے ایگزسٹنگ روڈ ہماری ضرورت کے مطابق ہیں یا مذید ضرورت ہے ہمارے سکول اور کالج بچوں کی تعداد کے مطابق ہیں یا نہیں اسمیں سٹاف پورا ہےاور ویل ٹرین ہے تعلیم معیار ی ہے یا سرٹیفکیٹ اور ڈگری تک محدود ہے ہاسپیٹل کی کیا حالت ہے اور سٹاف بھی ہے یا بس رجسٹر تک ہے
ہمارے علاقے میں اکثریت پارٹیوں میں بٹی ہوئی ہے ماشااللہ سب سوج بوج رکھنے والے ہیں مگر ایک چیز کا فقدان ہے وہ اجتماعیت
علاقہ میں شرفا کا دلچسبی نا لینا بھی ایک مسئلہ ہے اگر مشکل سے کوئ پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو پہلے اسکی حمایت میں ترانے پڑے جاتے ہیں مگر انجام تک کوئی نہیں دیکھتا کہ اسکی فیزبیلٹی بھی کوئی ہے یا نہیں تحصیل بنی مگر سواے ٹی ایم او کے دوسرا بندہ نہیں دیکھا تحصیل لیول کے ہمیں ادارے بھی چائیں تب تحصل کا کوئی فائدہ ہو گا ایک ڈومیسائل بنانے کی سہولت نہیں اور ایک نئی تلوار لٹک رہی ہے جی ڈی اے جو پشاور والوں کیلے ٹیکس ہماری خون پسینے کی کمائی سے وصول کرے گا وہ تزئین و آرائش نتھیاگلی کے ریسٹ ہاوس اور گورنر ہاؤس کی کرے گا پر ٹیکس ہم سے لے گا
آئیے سب مل کر تمام ذاتی سیاسی اختلافات بولا کر ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور کچھ اجتماعی چیزوں پر ایک سوچ اپنائی جاے
جس کیلئے ایک گرینڈ جرگہ ہو جسمیں تجربہ کار لوگ نوجوانوں کی رہنمائی کریں وہ اپنی اپنی پارٹیوں میں رہتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلے کوشش کریں تاکہ آنے والی نسلیں آپنی تاریخ پر فخر کریں
تحریر کنندہ فرید احمد شاہ مالمولہ ابوظہبی تحصیل لورہ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد