ایبٹ آباد :پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی تنظیم سازی میں یونین کونسل لورہ کو مذید نمائندگی دیتے ہوئے چوہدری لطیف گوجر کو نائب صدر ویلفیئرونگ ضلع ایبٹ آباد بنا دیا گیا ہے,جنرل سیکرٹری کے دستخطوں سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایبٹ آباد میں صدر ویلفیئرونگ ہزارہ ریجن عظمیٰ ریاض جدون اور جنرل سیکرٹری ویلفئیرونگ ہزارہ ریجن آصف زبیر شیخ نے چوہدری لطیف کا بطور نائب صدر ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس موقع پر جہانز یب جدون انفارمیشن سیکرٹری ویلفیئرونگ ہزارہ ریجن ۔ پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ ایبٹ اسحاق ذکریا جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کاشف جدون اور تحصیل لورہ سے چوہدری مظہر چوہدری شہباز احمد چوہدری راشد چوہدری مقصود اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ریجنل صدر و جنرل سیکرٹری نے اس توقع کا اظہار کیا کہ چوہدری لطیف گوجر سمیت تحصیل لورہ کی ویلفیئر ونگ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میّ نبھائے گی.ضلعی نائب صدر کا منصب ملنے پر تحریک انصاف کے راہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم نے چوہدری لطیف کو مبارکباد بھی دی… وول نیوز نیٹ ورک