عوام ہمدرد فاونڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ اتوار کو لورہ میں لگایا جائیگا

لورہ:عوام ہمدرد فاونڈیشن کی جانب سے تحصیل لورہ میں آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تحصیل بھر کے مستحق مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جائے گا اور مفت نظر کی عینکیں بھی فراہم کی جائینگی جن مریضوں کا آپریشن کرنا مقصود ہوا انہیں یہ سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی. میڈیکل کیمپ سرفراز سکول لورہ میں 27 اکتوبر اتوار کو لگایا جا رہا ہے .چیئر مین و فاونڈر عوام ہمدرد فاونڈیشن کرنل (ر) سردار محمد الیاس نے وول نیوز کو بتایا کہ عوام ہمدرد فاونڈیشن صحت کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنے جا رہی ہے. صدر عوام ہمدرد فاونڈیشن محمد چن زیب مزکورہ کیمپ کے انعقاد کے لیے مسلسل کوشاں ہیں. واضح رہے کہ عوام ہمدرد فاونڈیشن بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی خصوصی کام کر رہی ہے…. وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں