لورہ :مدینہ کیش اینڈ کیری کی افتتاحی تقریب میگا ایونٹ میں تبدیل

لورہ:سابق ڈپٹی اسپیکر و رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ تحصیل لورہ کے حقوق کے لیے حکومتی نمائندوں کو مشترکہ جہد وجد کی دعوت دیتا ہوں,مدینہ کیش اینڈ کیری لورہ کے لیےترقی کی راہیں کھولے گا.

اتوار کو لورہ بازار میں پہلی بار مدینہ کیش اینڈ کیری ڈیپارٹمنٹل اسٹور کا افتتاح ہوا, افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عماہدین علاقہ و تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع ہر اپنے خطاب میں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہمارا خواب تھا کہ لورہ تحصیل بنے الحمد اللہ لورہ تحصیل بن چکی ہے اب ہمارا خواب ہے کہ لورہ ماڈل تحصیل بنے انہوں نے کہا کہ جس طرح قیصر ندیم عباسی اور ان کے بیٹوں نے سرمایہ کاری کی ہے اس سے ترقی کی منازل بہت تیزی سے طے ہونگے. انہوں نے کہا کہ غربت نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے تاجروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنا منافع بے شک کم رکھیں تاہم عام آدمی کو ریلیف دیں, ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے .انہوں نے کہا کہ لورہ کے حقوق کے لیے حکومتی نمائندوں کو دعوت دیتا ہوں جہاں چل کے جانا پڑا بطور ایم این اے ان کے ساتھ جانے کو تیار ہوں

قبل ازیں اپنے خطاب میں ڈاکٹر جہانگیر عباسی نے کہا کہ لورہ میں ایسے اداروں کے قیام سے لورہ میں روزگار کے مسائل بھی حل ہونگے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پردیسی بھی لورہ میں سرمایہ کاری کریں.

آل اسلام آباد ریٹیلر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ اویس محمود نے کہا کہ لورہ خوبصورت وادی ہے ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس وادی کے لوگ بھی اتنے ہی نفیس ہونگے انہوں نے کہا کہ جس طرح اس تقریب میں عوام نے شرکت کی اس سے لگتا ہے لوگ یہاں اچھی چیزوں کے خواہشمند ہیں اس سے ترقی کا جذبہ پیدا ہوگا,

سابق ممبر ضلع کونسل افتخار عباسی نے کہا کہ جیسا مال لورہ میں بنایا گیا اس سے لگ رہا ہے کہ میں لورہ میں نہیں بلکہ دوبئی کے کسی شاپنگ مال میں ہوں, تحریک انصاف لورہ کے صدر اظہار الحق عباسی نے کہا کہ مدینہ کیش اینڈ کیری ایک خوبصورت اضافہ ہے .

عدیل قیصر عباسی نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ مدینہ کیش اینڈ کیری کی پوری ٹیم کینجانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اپ کے آنے سے ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں. تقریب میں مفتی نادر خان نے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں