لورہ پولیس کی کاروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

لورہ:ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی ایس پی حویلیاں کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او لورہ نواز خان نے بمعہ سب انسپکٹر مرتضی خان, ہیڈ کانسٹیبل میر افگن بمعہ نفری تھانہ لورہ اسلحہ ڈیلر گلزار خان اینڈ کمپنی پہ چھاپہ مارا, پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران غیر قانونی 8عدد 30 بور پسٹل, دو عدد 32 بور ریوالور, دو عدد ماوزر, ایک عدد ایم پی فائیو گن, دو عدد 9 ایم ایم پسٹل, ایک عدد پسٹل مائیکروفوری, ایک عدد بارہ بور, ایک عدد شکستہ ریپیٹر, 598 کارتوس, 7.62 بور, 100 کارتوس 44 بور, دوعدد میگزین 30 بور برآمد کر لیا ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیاہے ……

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں