ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان لورہ کو ماڈل تحصیل بنانے کے لیئے پر عزم

لورہ:تحصیل میونپسل آفیسر لورہ ملک فراست اعوان کا ٹی ایم اے کے دیگر حکام کے ہمراہ لورہ بازار کا سرپرائز وزٹ ،ایل پی جی گیس کے شورومز میں حفاظتی انتظامات کا جاہزہ،تجاوزارت کے خلاف آپریشن،متعدد سامان بھی قبضے میں لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ملک فراست اعوان نے انفورسمنٹ آفیسر عمران خان تنولی بعمہ انسداد تجاوازت اسکواڈ کے ہمراہ لورہ بازار کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے ایل پی جی فروخت کرنے والی متعدد دوکانوں میں آگ بجانے والے آلات سمیت دیگر ایس او پیز کی موجودگی کو چیک کیا جبکہ انہیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ،بعد ازاں مختلف میٹ شاپس(گوشت کی دوکانوں) میں صفائی کئ انتظامات کا جائزہ لیا ،علاوہ ازیں موتی بازار میں راستہ کھلا رکھنے کی ہدایت بھی کی جبکہ لورہ بازار میں سیوریج کے نالے پر موجود تجاوزات کا نوٹس کے باوجود نہ ہٹانے پر سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

اس موقع پر ٹی ایم او لورہ نے تاجر برادری کو ایک بار پھر متنبہ کیا کہ لورہ بازار کی صفائی ستھرائی ٹی ایم اے کی اولین ترجیح ہے ،تجاوزات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ،انہوں نے مقامی آبادی سی اپیل کی کہ لورہ کو ماڈل تحصیل بنانے میں ٹی ایم اے کا ساتھ دیں ۔۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں