اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے دیرنیہ کارکن اور انصاف منزل اسلام ۤباد و نتھیاگلی کے روح رواں جاوید قریشی کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے ہزارہ ریجن میں پارٹی امور کی نگرانی کے فرائض سونپ دیئےہیں ۔
جاوید قریشی ہزارہ ریجن کے پارٹی عہدیداروں کی نگرانی اور جانچ کے حوالے سے براہ راست مرکزی سیکرٹری جنرل کو آگاہ کرینگے۔مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں ہزارہ ریجن کے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی امور کی نگرانی کے حوالے سے جاوید قریشی کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔

واضح رہے کہ جاوید قریشی وفاقی دارلحکومت ،میں پارٹی کے متحرک کارکن ہیں اور بالخصوص مرکزی لیڈر شپ کے انتہائی قریب تصور کیئے جاتے ہیں ،مرحوم نعیم الحق سے جاوید قریشی کا قریبی تعلق تھا اور نعیم الحق اکثر نجی محلفوں میں جاوید قریشی کو اپنا دایاں بازو اور بڑا بھائی قرار دیتے تھے ۔جاوید قریشی سے وقت مرکز میں تحریک انصاف کی ویلفیئر ونگ میں اہم عہدے پر فائز ہیں ،ان کا آبائی تعلق ضلع ایبٹ آباد کے معرروف سیاحتی مقام گلیات سے ہے اسلام آباد میں اور نتھیاگلی میں انصاف منزل کے نام سے وہ خاصی پہچان رکھتے ہیں
جاوید قریشی کی بطور کواڈینیٹر مرکزی سیکرٹری جنرل نامزدگی سے ہزارہ ریجن کے پارٹی راہنماوں نے خوش آئند قرار دی ہے ۔۔