حویلیاں(وول نیوز نیٹ ورک رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی خان جدون نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لیئے منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے حکومت کوروونا کے مشکل دور سے نکل کر ترقی کے نئے سفر پر نکل چکی ہے، اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، حویلیاں شہر اور کینٹ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے ٹاون ہال حویلیاں پبلک ڈے کے موقع پر حویلیاں پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوروونا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظام زندگی کو متاثر کیا ہے جس کا شکار پاکستان کے عوام بھی بنے ہیں علی خان جدون نے کہا کہ حکومت نے ثابت قدمی اور حوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے اور اب نئے عزم کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ حویلیاں شہر میں بہت جلد عوامی ضرورت کے تحت کاموں کا آغاز ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور قیادت کسی بھی منفی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہو گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی اسمبلی سے خطاب نے عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے اب آنے والا وقت عوامی حقوق کی تکمیل کا ہو گا اس موقع پر علاقہ بھر سے آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور علاقے کے معززین نے ممبران اسمبلی کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔
