ایبٹ آباد () ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن کی زیر صدارت پولیس پراسیکیوشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس ریجنل کانفرنس ہال ایبٹ آباد میں منعقد کی گئی جس میں ہزارہ کے تمام پولیس ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز اور ایس پیز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران مقدمات کی تفتیشی مراحل اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز صاحبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن کے مشکور ہے کہ جنہوں نے اس کانفرنس کا انعقاد کرکے ہمھیں اپنے مسائل اور تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا اس کے علاؤہ ڈی آئی جی ہزارہ کو عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات اور انکے حوالے سے درپیش مسائل سے اور انکے حل کے حوالے سے تجاویز سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلا آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کانفرنس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پراسیکیوٹرز اور شعبہ تفتیش کا عملہ آپس میں روابط کو مزید موثر اور مضبوط بنائے اور اس حوالے سے ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کرے، میٹنگ کے دوران زیر سماعت کیسسز کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لایا جائے اور بہتر انداز سے کیس فائل تیار کرکے عدالت میں پیش کی جائے تاکہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا مل سکے اور مظلوم کو انصاف مل سکے جس سے معاشرے میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز اہم مقدمات کے حوالے سے کیس کے تفتیشی آفیسر کو مکمل آگاہی دے اور ایس پی انوسٹی گیشن صاحبان سے بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کرلیا کرے۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ پولیس پراسیکیوٹرز اپنے مسائل اور تجاویز سے وقتا فوقتاً مجھے بھی آگاہ کیا کرے تاکہ مل بیٹھ کر تمام مسائل کو حل کرے اور تفتیشی مراحل کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔