نورپور شاہاں سے تین میل کے فیصلے پر قائداعظم یونیورسٹی کے عقب میں روملی گاؤں واقع ہے ۔ مارگلہ کے پہاڑوں کے دامن میں واقع ہونے کی وجہ سے یہ گاؤں ایک خوبصورت محل وقوع رکھتا ہے ۔ گاؤں کے ارد گرد گھنے جنگلات کا وسیع سلسلہ ہیں ۔روملی تین اطراف سے پہاڑیوں میں گِھرا ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کے مناظر جاذبِ نظر اور دلفریب ہیں ۔ آب و ہوا انتہائ شفاف ہے ۔

یہاں کے باسی بہت مہمان نواز ہیں ۔ جرائم پیشہ عناصر کا سرے سے وجود ہی نہیں ۔ روملی سے بذریعہ سڑک نڑیاس تیس منٹ کا سفر ہے ۔ یہاں سے ایک پیدل ٹریک لوہِ دندی کی طرف جاتا ہے ۔دوسرا ٹریک گگڑہ درہ سے نکل کر چرانی ٹاپ تک جاتا ہے ۔ روملی گاؤں سے تین واکنگ ٹریک گزرتے ہیں ۔ ٹریل نمبر 10 قاعداعظم یونیورسٹی روملی تا پیرسوہاوہ ۔ ٹریل نمبر 11 قائداعظم یونیورسٹی تا مگران ۔ ٹریل نمبر 12 روملی تا مندرہ گلی براستہ نڑیاس ۔ یہ تنیوں راستے سی ڈی اے نے بناۓ ہیں جن پر سیروسیاحت اور ٹریکنگ کے شائقین سفر کرتے ہیں ۔اور فطرتی ماحول کے نظاروں سے مستفید ہوتے ہیں ۔ درہ گگڑہ سات کلومیٹر طویل درہ ہے۔ یہ شیراں ڈنہ اور روملی کے درمیان واقع ہے درہ گگڑہ سے چشمے کا پانی پائپ لائین کے ذریعے روملی کو سپلائ کیا گیا ہے ۔ درہ گگڑہ نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کا مسکن ہے ۔ یہاں پینتھر چیتے کی نسل بھی پائ جاتی ہے ۔

تین سو سال سے آباد موضع روملی 1960 میں سی ڈی اے نے ایکوائر کیا ۔ اور مقامی لوگوں کو ملتان ،جھنگ اور سرگودھا میں زمینیں الاٹ کی گئیں ۔ لیکن آبادی کو بے دخل نہیں کیا گیا ۔ ۔روملی داخلی ملپور میں واقع ہے ۔ آبادی تقریباً 1200افراد پر مشتمل ہے ۔ ووٹرز 400 کے قریب ہیں ۔۔ یہاں ابتدائ طور پر سڑک کی تعمیر اور پرائمری سکول کے اجراء چوہدری بودی مرحوم اور انکے رفقاء کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں ۔ روملی کی ذیلی ڈھوکوں میں کملاڑی ، مٹھا ، پھلواڑی اور برکنڈ شامل ہیں ۔ موضع روملی میں گوجر قبیلہ واضع اکثریت میں آباد ہے ۔ جبکہ کیٹھوال راجگان کے 5 گھرانے ڈھونڈ قبیلے کے 8 گھرانے اور سید قبیلے کے 5 خاندان یہاں آباد ہیں ۔ سی ڈی اے کے سابق چئرمین کامران لاشاری نے روملی میں ایک خوبصورت منفرد طرزتعمیر پر ذاتی ریسٹ ہاوس تعمیر کیا ہے۔

روملی کے گوجر قبیلے کے کئ خاندان مانکیالہ نزد روات نقل مکانی کر گۓ ہیں ۔ وہاں نڑیاس ، شاہدرہ، بہارہ کہو، برکوٹ کے کئ خاندان مستقل آباد ہو چکے ہیں ۔جسکی وجہ سے وہاں گورسی اور ٹاؤ گوت کی اچھی خاصی آبادکاری ہوئ ہے ۔ روملی میں گوجروں کی چار گوتوں کے لوگ آباد ہیں گورسی گوت کی اکثریت ہے ۔جبکہ ٹاؤ اور واگھیلہ اور پسوال گوت کے لوگ بھی آباد ہیں ۔ ابتدائ طور اولین آبادکار گجرات سے کر آباد ہوۓ ۔ ٹاؤ گوت کے قدیم آبادکاروں میں بابا نادر ، بابا کرم ، بابا صاحب اور بابا نظر شامل تھے۔ قدیم دور میں چوہدری فیروز مرحوم روملی کی سرکردہ شخصیت تھے۔۔چوہدری فیروز مرحوم کے دادا اللہ بخش مرحوم اولین آبادکار تھے۔ جن کے دو بیٹے تھے ۔کالا خان اور لال خان ۔کالا خان کے ہاں چوہدری فیروز پیدا ہوۓ ۔چوہدری فیروز مرحوم کے چار بیٹے ہیں ۔چوہدری قمرالزمان مرحوم ،سخی محمد، اللہ دتہ اور چوہدری صارم ۔ روملی کے بابا گاماں، بابا ولی، پُللہ اور شیر محمد ٹاؤ گوت کے بابا نظر کی اولاد تھے ۔ گورسی گوت کے بابا دلی کے چار بیٹے تھے۔ کریم بخش ،لال خان ،میر خان اور نتھو خان ۔ لال خان کی اولاد میں چوہدری بودی خان مرحوم تھے ۔ گورسی خاندان کے اولین آبادکاروں میں ایک بکہ خان تھے ۔ جن کی اولاد میں بابا نتھو ، محمدخان اور خان محمد تین بھائ تھے۔ میراحمد اور شیر احمد ان کے چچاذاد بھائ تھے ۔ ۔ ۔ ۔ بابا نتھو کی اولاد میں چوہدری محمد منظور ہیں۔ چوہدری تنویر بابا منظور کے صاحبزادے ہیں ۔۔ ۔ ۔ ۔بابا مغلداد مرحوم کے چار بیٹے ہیں ۔ چوہدری غلام فرید ،رفیق، مجیداور حمید ۔ بابا گل محمد جو بابا کرم کے بیٹے تھے ۔ ان کی اولاد محلہ کملاڑی میں آباد ہے۔

چوہدری گل محمد مرحوم کے چار بیٹے ہیں ۔ محمد حسین مرحوم ،بابا مظفر مرحوم، چوہدری اورنگزیب ، مولوی مہربان ۔
محلہ جبی کے آبادکار پائندہ خان گوجر تھے ۔ جن کا تذکرہ علیحدہ مضمون میں کیا جاۓ گا ۔ واگھیلہ گوت کے بابا میراں، بابا فقیر، شیخ احمد اوراکرم تھے ۔ آج اس گوت کا واحد گھرانہ چوہدری محبوب کا ہے ۔روملی میں بابا میر مرحوم کے تین بیٹے ہیں گابو ،حکم اور حسن ۔ بابا گامے کی اولاد میں چوہدری اسلم آف سیدپور چوہدری نذر اور چوہدری اورنگزیب ہیں ۔ بابا مہر بابا حیدر اور بابا گلاب تین بھائ تھے ۔ بابا گلاب کے تین بیٹے تھے ۔م چوہدری سرور ،محمد علی اور مٹھو ۔ کملاڑی میں پسوال گوت کے چوہدری فقیر کے بیٹے لال خان تھے۔۔ اور لال خان کے پانچ بیٹے ہوۓ ۔ چوہدری فیاض، ریاض، نیاز ،ارشاداور الیاس مرحوم ۔
روملی کی سماجی شخصیات

۔ چوہدری بابا فیروز مرحوم ، چوہدری میر مرحوم ، چوہدری گلاب ، چوہدری مغل داد مرحوم چوہدری بودی مرحوم ،چوہدری عبدالغفار سابق کونسلر روملی نڑیاس ، چوہدری محمد جہانگیر آف سیدپور(سیاسی و سماجی شخصیت رہنما گوجر یوتھ فورم پاکستان) ، چوہدری محمد صارم آف مانکیالہ ، چوہدری محمد ارشد ،چوہدری نصیر، آفتاب حسین شاہ ، چوہدری محبوب ، چوہدری نیاز ، چوہدری اورنگزیب ، چوہدری محمد حسین ، مولوی محمد مہربان ، چوہدری مسکین مرحوم ، چوہدری تاج ، چوہدری فیاض ، چوہدری محمد تنویر شامل ہیں۔
تلاشِ ماضی ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔