لورہ:پاگل کتے نے تباہی مچا دی،خاتون سمیت 12 زخمی،کتے کو مارنے والا نوجوان بازو تڑوا بیٹھا۔

لورہ(وول نیوز نیٹ ورک رپورٹ)تحصیل لورہ کے مرکزی بازار لورہ اور محلقہ ویلیج کونسل ڈھیری کیالہ کے محلہ بگلہ میں پاگل کتے نے ایک خاتون سمیت 12 لوگوں کو زخمی کر دیا جبکہ ایک نوجوان نے جان پر کھیل کے کتے کو پھتروں سے مار دیا ،اس دوران نوجوان کا بازو بھی ٹوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ بگلہ میں قبرستان پر جنازے کے انتظار میں موجود نوجوان فہیم پر پاگل کتے نے حملہ کر دیا جبکہ قریب ہی ایک خاتون کو زخمی کرتے ہوئے لورہ بازار کا رخ کر لیا ،پاگل کتا جس راستے سے جاتا رہا بچوں سمیت سب کو ذخمی کرتا رہا ،اسی دوران لورہ بازار میں پیٹرول پمپ کے قریب ایک نوجوان پر حملہ کرکے اسے زخمی کیا تو قریب ہی موجود دوسرے نوجوان کامران نے کتے کو اپنی طرف آتا دیکھ کے اسے لاتوں سے دھکیلنے کی کوشش کی تاہم کتا مسلسل حملہ کرتا رہا اس دوران زخمی نوجوان نے بھی اپنا پاس موجود لاٹھی سے کتے کو مارنے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکا ،اسی اثناء میں کامران نامی نوجوان نے پھتروں سے کتے پہ حملہ کیا اور خود گر گیا اس دوران اس کا بازو ٹوٹ چکا تھا اس کے باوجود دونوں نوجوان زخمی ہونے کے باوجود کتے کو مارنے کی کوشش میں مصروف رہے بعد ازاں کتے کو جان سے مارنے میں کامیاب ہوئے ۔جس کے بعد طبی امداد کے لیئے لورہ ڈی ٹاہپ ہسپتال آئے جہان ڈاکٹرز کے مطابق زخمی نوجوان کامران کا بازو ٹوٹ چکا تھا تاہم یہ کتے کے کاٹنے سے محفوظ رہا جبکہ دوسرے نوجوان کو کتا کاٹ چکا تھا ۔وول نیوز کے رابطہ کرنے پر انچارج ڈی ٹاہپ ہسپتال لورہ ڈاکٹر فردوس کے مطابق کتے کے کاٹنے سے متاثرہ ایک خاتون سمیت 12 مریض ہسپتال لائے گے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے ان مریضوں کو کہا گیا ہے کہ این آئی ایچ اسلام آباد سے پاگل کتے سے کاٹے جانے کی ویکسنیشن بھی کروائی جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں