
پشاور :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء محمود خان نے تحریک انصاف کے ایم پی اے پی کے36 نزیر عباسی کی درخواست پر حلقے کے مختلف 10 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ۔جس کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول نگری ٹوٹیال کو ہایئر سیکنڈری سکول کے درجے پر ترقی دے دی گئی جبکہ دوسری جانب حلقے کے مختلف سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے
واضح رہے کہ تحصیل لورہ کی مختلف یونین کونسلوں کی جانب سے ہائی سیکنڈر ی سکولوں کو ہایئر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ گزشتہ طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا تاہم ایم پی اے نذیر احمد عباسی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے بعد ابتدائی طور پر تحصیل کے ایک سکول کو ہایئر سیکنڈری سکول کا درجہ ملا ہے جس سے یونین کونسل سیر شرقی ،سیر غربی اور نگری ٹوٹیال سیمت یونین کونسل گورینی کے طلبہ کو بھی فائدہ حاصل ہو گا۔