تحصیل میونسپل آفیسر لورہ ملک فراست اعوان نے ہمراہ انفورسمنٹ آفیسر عمران خان تنولی،اینٹی اینکروچمنٹ سکواڈ اور پولیس نفری مین بازار لورہ۔موتی بازار اور بٹنگی منڈی بازار میں تجاوزات کے

خلاف آپریشن کیا ۔نالے ،فٹپاتھ اور سڑک کے کناروں پر عارضی و مستقل کیبن۔کھوکہ جات کو مسمار کیا گیا۔ان تمام لوگوں کو پچھلے تین ماہ سے متواتر انفورسمنٹ آفیسر لورہ کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا۔عمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف آج قانونی کارروائی کی گئی۔اسی دوران UBL بنک کے ساتھ المدینہ جنرل سٹور کے مالکان نے موقع پر سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور کار سرکار میں مداخلت کی جس پر ان اشخاص پر تھانہ لورہ میں FIR درج کروا دی گئی ہے۔

کچھ لوگوں کو مزید متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر از خود ان تجاوزات کو ختم کر دیں بصورتِ دیگر ادارہ خود ان تجاوزات کو ختم کرے گا۔ لورہ کی اکثریت عوام نے اس آپریشن کو درست قرار دیا۔

بازار میں موجود تمام دوکانداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنی دوکان کی حدود سے تجاوز نہ کریں۔عوام الناس کے لئے استعمال ہونے والے راستوں کو بند نہ کریں۔ٹی ایم اے لورہ صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہا ہے۔