لورہ پولیس نے گھر میں چوری کرنے والے دھر لیئے ،ملزم گرفتار،لاکھوں روپے کا مسروقہ سامان برآمد،سنسنی خیز انکشافات متوقع

لورہ:پولیس تھانہ لورہ نے گھروں میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مدعی مقدمہ واجد مغل نے پولیس تھانہ لورہ کو تحریری درخواست دی تھی کہ انکی فیملی مالمولہ میں ایک شادی پر گئی ہوئی تھی ،گھر واپسی پر ان کے باکس کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جس میں سے نقدی کے ساتھ ساتھ دونوں بھائیوں کے زیورات بھی چوری ہو چکے تھے ،مدعی مقدمہ نے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اڑوس پروس اور برادری سے پوچھ گچھ کے بعد قومی یقین ہے کہ مسمی اشفاق ولد میرداد ساکنہ صوابی حال مقیم نمب لورہ نے چوری کیئے ہیں

مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزم کو نامزد کرنے کے بعد پولیس تھانہ لورہ کے اے ایس آئی،نجم الطارق نے ملزم سے پوچھ گچھ کی اور چند گھنٹوں کی تفتیش سے ہی ملزم سے اگلواء لیا،ذرائع کے مطابق ملزم سے مال مسروقہ بشمول زیوراتو نقدی برآمد کر لی ہے ۔

ملزم کے خلاف زیر دفعہ پی پی سی 380 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب مقامی عمائدین کی جانب سے غیر مقامی افراد کی اس کاروائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں