لورہ:محلہ جبڑیاں و کلسی کی پانی کی فریاد سنی گئی،اہلیان محلہ نے بلال حمید خان کا شکریہ ادا کیا

لورہ:لورہ بازار سے محض چند فرلانگ کے فاصلے پر محلہ جبڑیاں اور کلسی کے پانی کی فریاد بالاآخر سنی گئی, تحریک انصاف لورہ کے مرکزی راہنماء و سابق ناظم یونین کونسل لورہ بلال حمید خان کی جبڑیاں کے عمائدین چوہدری برادری سے ملاقات, پانی کی فراہمی پر گفتگو, اہل محلہ نے جبڑیاں کے لیے پانی کے پاہپ کی فراہمی پر تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل لورہ کے محلہ جبڑیاں میں واٹر سپلائی کی مردہ سکیم کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے پائپ بھجوائے گے جس پر اہلیان محلہ نے بلال حمید خان اپنےگھر رعوت دی اور پانی کی مردہ سکیم کو دوبارہ زندہ کرنے پہ شکریہ کا اظہار کیا اس موقع پہ صیام خان بھی موجود تھے اس موقع پہ بلال حمید خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایم پی اے نذیر احمد عباسی کی قیادت میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے انہوں نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کروانے کی کوششوں پر ایم پی اے نذیر احمد عباسی کا اہلیان لورہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا. واضح رہے کہ وول نیوز نیٹ ورک نے محلہ جبڑیاں اور کلسی میں پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے خصوصی رپورٹ جاری کی تھی…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں