حویلیاں ( وول رپورٹ) حویلیاں سے سردار اورنگزیب نلوٹھ ممبر اسمبلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی قیادت میں گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوا سردار اورنگزیب نلوٹھ کے ہمراہ سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار فرید عباسی مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع ایبٹ آباد کے صدر وقار ارشد اعوان اور دیگر لیگی رہنما شامل تھے گوجرانولہ روانگی قبل حویلیاں پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اورنگزیب نلوٹھ نے کہا نااہل حکومت کی رخصتی کا وقت پہنچ آیا ہے ملک کو تباہی کے دہانے پر لانے والے اس ٹولے کو اب گھر بھیج کر رہیں گے قاہد مسلم لیگ ن کے بیانیے کو اب پورے ملک کے عوام عملی جامہ پہنا کر ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کو لیکر میدان میں آچکے ہیں سردار اورنگزیب نلوٹھ نے کہا آج کے اس تاریخ ساز پروگرام میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین شرکت کررہے ہیں اور ایک نقاطی ایجنڈے پر ہیں کہ موجودہ سلیکیٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہے ملک میں مہنگائی بیروزگاری پورے عروج پر پہنچ چکی ہے ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں نے بےروزگاری اور غربت کے ہاتھوں خود کشیاں کرنا شروع کر رکھی ہیں بڑے بڑے سبز باغ دیکھانے والوں نے عوام کو سوائے مایوسیوں کے کچھ نہیں دیا قاہد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں اپوزیشن اکھٹی ہوچکی ہے اور ملک میں انشاللہ آہیندہ کچھ دنوں میں سیاہ رات کو اختتام پذیر ہونے کا وقت قریب ہے
